۲۷ مهر ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 18, 2024
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گزشتہ رات کراچی میں ہونے والے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چینی حکومت، عوام اور متاثرین کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گزشتہ رات کراچی میں ہونے والے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چینی حکومت، عوام اور متاثرین کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سرزمین پر چینی شہریوں اور مفادات کو بار بار نشانہ بنانا تشویشناک ہے، ان حملوں نے سی پیک منصوبوں، چینی اہلکاروں اور کاروباری اداروں کے لیے فول پروف سکیورٹی اقدامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، حکومت غیر ملکیوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے میں ناکام نظر آتی ہے، اس وقت ہماری ریاست گھٹیا داخلی سیاست اور سیاسی مخالفین کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں میں الجھی ہوئی ہے، جبکہ قومی سلامتی اور معاشی استحکام جیسے اہم معاملات مسلسل نظر انداز ہو رہے ہیں، لہٰذا حکومتی ذمہ داران ہوش کے ناخن لیں اور دیگر غیر قانونی و غیر آئینی اقدامات میں ملکی وسائل کا ضیاع کرنے کی بجائے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .